حسینیہ امام خمینی میں آیت اللہ شاہرودی کی مجلس ترحیم
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی مجلس ترحیم رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت سے حسینیہ امام خمینی میں منعقد ہوئی جس میں علما اور مومنین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
فقیہ عالی قدر آیت اللہ شاہرودی کی مجلس ترحیم میں مجریہ مقننہ اور عدالیہ کے سربراہوں علما، اہم سیاسی اور فوجی شخصیات، غیر ملکی مہمانوں اورمومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور وہاں موجود ان کے لواحقین کو پرسہ بھی دیا۔
مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ممتاز عالم دین حجت الاسلام کاظم صدیقی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلسلہ ہدایت بندوں پر پروردگار عالم کا دائمی فضل و کرم ہے۔ انہوں نے ہدایت کے راستے میں علمائے دین کے اہم کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ شاہرودی ان بزرگ علما اور فقہا میں سے ایک تھے جو علم و معرفت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد کسی بھی اپنے سماجی اور انقلابی فرائض سے غافل نہیں ہوئے۔
آیت اللہ شاہرودی کا پیرکی شام سترسال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا اور بدھ کو ان کی نماز جنازہ تہران میں رہبرانقلاب اسلامی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ جس کے بعد قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔