ایران کا ایک اور خلائی تجربہ ۔ تصاویر
Jan ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۳:۱۴ Asia/Tehran
ایران کے جواں سال اور ہونہار سائنسدانوں نے اپنی صلاحیتوں کا ایک بار پھر لوہا منوایا۔ایران جو اس سے پہلے متعدد سیٹیلائٹ خلا میں بھیج چکا ہے آج بھی اس نے پیغام امیر کبیر نامی سیٹیلائٹ کامیابی کے ساتھ سیمرغ نامی راکٹ کے ذریعے خلا کی جانب بھیجا مگر آخری لمحوں میں پیش آنے والی مشکل کے سبب وہ خلا میں قرار نہ پا سکا۔البتہ اس پروجیکٹ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے اس منصوبے میں ۹۰ فیصد کامیابی مل گئی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت ایران خلائی ٹیکنالوجی کے تعلق سے دنیا کے ممتاز ممالک میں شمار ہوتا ہے۔