Feb ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • عشرہ فجر اسلامی انقلاب کے جانثاروں کو مبارک ہو

ایران میں عشرہ فجر کا آغاز اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کا جشن منانے کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئیں۔

عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم مطہر کے احاطے میں اب سے تھوڑی دیر بعد ہوگا۔ ان تقریبات میں عوام کی بڑی تعداد، شہدا کے اہلخانہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سول اور فوجی حکام شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) 40 سال قبل آج ہی کے دن تقریبا پندرہ سال جلا وطنی کی زندگی گزارنے کے بعد یکم فروری سنہ انیس سو اناسی کو ایران واپس تشریف لائے جہاں لاکھوں ایرانی عوام نے آپ کا فقیدالمثال اور تاریخی استقبال کیا۔ ایران میں آپ کے اس تاریخی آمد کے ساتھ ہی گیارہ فروری سنہ انیس سو اناسی کو انقلاب کی کامیابی کا راستہ ہموار ہوگیا۔

سحرعالمی نیٹ ورک اپنے تمام سامعین، ناظرین، کرم فرماوں اور انقلاب اسلامی کے شیدائیوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

ٹیگس