Feb ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • فضائیہ کے افسروں اور جوانوں کی امام خمینی کے مزار پر حاضری

یوم فضائیہ کے موقع پر ایرانی فضائیہ کے کمانڈروں ، افسروں اور جوانوں نےاسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رح کے مزار پر حاضری دی اور آپ کے حضور خراج عقیدت پیش کیا۔

آٹھ فروری انیس اناسی کو ایرانی فضائیہ کے کمانڈروں ، افسروں اور جوانوں  نے تہران کے علوی ہائی اسکول میں امام خمینی رح سے ملاقات اور آپ کی بیعت کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ اسی مناسبت سے ایران میں آٹھ فروری کو فضائیہ کا دن قرار دیا گیا۔

اس موقع پر تہران میں مقیم غیرملکی فوجی اتاشیوں نے ایرانی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادے سے ملاقات بھی کی ہے۔ ایرانی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادے نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چالیس برس سے جاری پابندیوں نے ایرانی عوام کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونا سکھا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے عوامی طاقت کے ذریعے نہ صرف ظالم شاہی حکومت کا تختہ الٹ کر رکھ دیا بلکہ خطے اور عالم اسلام میں بہت گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ صورتحال اور امریکی حکمرانوں کے اقدامات نے دنیا میں منظم دہشت گردی اور نسل پرستی میں ہونے والے اضافے کی بابت سخت تشویش پیدا کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ منظم دہشت گردی اور نسل پرستی کا سرچشمہ امریکہ ہے۔

ٹیگس