Feb ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • صدر حسن روحانی کا دورہ سوچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کل روس کے شہر سوچی روانہ ہوں گے۔

صدراتی دفتر کے ذرائع ابلاغ کے معاون پرویز اسماعیلی نے کہا ہے کہ صدرمملکت حسن روحانی روس کے صدر پوتین کی سرکاری دعوت پر کل سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے روس روانہ ہوں گے ۔ اس اجلاس میں روس، ایران اور ترکی کے صدور شرکت کریں گے۔ سوچی سربراہی اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، شام میں قیام امن کے سلسلے میں کوشش اور دیگر علاقائی اور عالمی امورپر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

سوچی اجلاس میں شام کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ ایران کے صدر سوچی اجلاس کے ضمن میں روس اور ترکی کے صدور سے علیحدہ علیحدہ ملاقات بھی کریں گے۔

ٹیگس