Feb ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی کا اہم اور اسٹریٹیجک بیان

اسلامی انقلاب ایران کی چالیسویں سالگرہ اور اسلامی نظام حکومت کے نئے دور میں داخلے کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک اہم اور اسٹریٹیجک بیان جاری کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس بیان میں پچھلے چالیس برس کے دوران طے کئے گئے قابل فخر راستے اور ایران کو ایرانی قوم کے شایان شان مقام تک پہنچانے میں انقلاب اسلامی کی خیرہ کنندہ برکات پر روشنی ڈالی ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے اس اہم اور اسٹریٹیجک بیان میں ملک کے مستقبل کی حقیقت پسندانہ امید نیز دوسرا بڑے قدم اٹھانے  کے لیے نوجوانوں کے بے بدیل کردار پر تاکید  اور نوجوانوں اور مستقبل کے معماروں کو مخاطب کرتے ہوئے اس عظیم جہاد کے لیے لازمی اقدامات کو سات بنیادی شقوں کی صورت میں بیان فرمایا۔


 اس حوالے سے تفصیلی خبر رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے موصول ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔

 

ٹیگس