Feb ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وزیر انٹیلی جینس

ایران کے وزیر انٹیلی جینس نے کہا ہے کہ سیستان و بلوچستان کے دہشت گردانہ حملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 شہدائے سیستان بلوچستان کی یاد میں منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر انٹیلی جینس سید محمود علوی کا کہنا تھا کہ ملک کے سیکورٹی اداروں نے حالیہ دہشت گردی میں ملوث عناصر سے نمٹنے کے لیے ضروری منصوبہ بندی کر لی ہے۔
اس منصوبے کے تحت سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بعض علاقوں میں کریک ڈاؤن بھی کیا ہے۔
 پیر کی شام سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ زاہدان، خاش اور سراوان میں کریک ڈاؤن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو تہس نہس کر دیا گیا۔
بیان کے مطابق اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر تین خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار اور ان کے قبضے سے ڈیڑھ سو کلو تیار شدہ اور چھے سو کلو گرام خام دھماکہ خیزمواد برآمد ہوا۔

ٹیگس