Jan ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • دہشتگرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں: پاکستانی وزیر

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد امن کے پیغام کو پھیلانا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے بیان میں  کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کو بیرونی فنڈنگ ہورہی ہے، دہشتگرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی سیکریٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

پاکستان کے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال ہورہی ہے، پیغام امن ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

ٹیگس