Feb ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی جانب سے سب سے بڑی سمندری مشقیں ولایت ستانوے جمعہ کے روز بحیرہ عمان میں شروع ہو گئیں۔

تین روزہ سمندری مشقوں میں شریک ایرانی فورسز کی جانب سے بیس لاکھ کلومیٹر مربع رقبے میں وطن عزیز کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔
یا زہرا (س) رمزیہ نعرے سے شروع ہونے والی ولایت ستانوے بحری مشقوں میں سمندری دفاعی نظام، جنگی طیارے، آبدوز اور جنگی کشتیاں شامل ہیں۔
 سمندری مشقوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ جدید ترین جنگی آلات بالخصوص آبدوز اور سریع الحرکت کشتیوں کے ساتھ بین الاقوامی سمندری حدود میں اپنی بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
 ان مشقوں میں مختلف طرح کے کروز میزائل، تارپیڈو اور ڈرون طیارے بھی استعمال کیے جائیں گے۔
 

ٹیگس