Jan ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
  • دشمن میں ایران پر حملہ کرنے کی جُراٴت نہیں: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک اہم عہدیدار محمد اکبر زادے نے کہا ہے کہ دشمن میں ایران پر حملہ کرنے کی جُراٴت نہیں ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سیاسی شعبے کے سربراہ جنرل محمد اکبر زادے نے صوبۂ مازندران کے صدر مقام "ساری" میں ایک تقریر کے دوران دشمن کی جنگی ماحول بنانے کی کوشش اور ایرانی مسلح افواج کی پوری تیاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن میں اتنی جُراٴت نہیں ہے کہ ایران پر حملہ کرسکے۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آبنائے ہُرمُز پر ایران کا "اسمارٹ کنٹرول" ہو چکا ہے کہا کہ اب روایتی طور پر بارُودی سُرنگیں بچھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

جنرل محمد اکبرزادے نے ایران کے خلاف دشمن کی تازہ سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے مُنہ توڑ جواب دینے کے لئے ایرانی مسلح افواج کی مکمل آمادگی کی وضاحت کی اور ایرانی قوم اور نظام کے ذریعہ دھمکی کو ایک موقع میں تبدیل کرنے کے فن کا ذکر کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channe

انہوں نے علاقے میں امریکی فوجی نقل و حرکت کی خبروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "بعض کا کہنا ہے کہ امریکہ جنگی طیاروں اور بحری بیڑے کے ساتھ آنا چاہتا ہے تو ہم امریکہ سے کہتے ہیں کہ "آئیے جناب، ہم آپ کے استقبال کے لئے تیار ہیں۔"

 

ٹیگس