Jan ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • کیوبا کو شدید ترین امریکی دھمکیوں کا سامنا ہے: کیوبا کے سفیر

کولمبیا میں کیوبا کے سفیر نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو امریکہ کی طرف سے اب تک کی شدید ترین دھمکیوں کا سامنا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا میں کیوبا کے سفیر کارلوس بیدرا نے کہا ہے کہ کیوبا گزشتہ 67 سال کی تاریخ میں امریکہ کی شدید ترین دھمکیوں کا سامنا کر رہا ہے۔

کولمبیا میں کیوبا کے سفیر نے اتوار کو الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ بحیرۂ کارائب میں بحری ڈکیتی ڈال رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت، کیوبا پہنچنے والے تیل کی سپلائی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے اور ملک کا بحری محاصرہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

کولمبیا میں کیوبا کے سفیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ "کیوبا امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا چاہے اس تک تیل کی ایک بوند بھی نہ پہنچے۔" انہوں نے کہا کہ جس طرح فلسیطنیوں نے اپنے حقِ حاکمیت کا دفاع کیا ہے کیوبا بھی اپنی حاکمیت کا دفاع کرے گا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

قابل ذکر ہے کہ امریکی اخبار روزنامہ "وال اسٹریٹ جرنل" کی حالیہ ایک رپورٹ  کے مطابق باخبر ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کئے جانے کی شرط پر بتایا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا سے کیوبا پہنچنے والے تیل کے ذخائر کو سبوتاژ کرکے حکومتِ کیوبا کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔

 

ٹیگس