مشرق وسطی میں امریکی طیارہ بردار بحری جنگی بیڑے کی تعیناتی باعث تشویش ہے : اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے مشرق وسطی میں امریکی طیارہ بردار بحری جنگی بیڑے کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے کے استحکام کے خلاف اقدام قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی سے متعلق اطلاعات سامنے آ رہی ہیں جو یقیناً انتہائی تشویشناک ہیں۔
انہوں نے حالیہ پیش رفت کے وسیع تر علاقائی اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم فوجی سرگرمیوں اور جنگی بیانات میں اضافے پر سخت تشویش میں مبتلا ہیں، کیونکہ ہمارے خیال میں یہ اقدامات خطے کے استحکام کے خلاف ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ارنا کے مطابق، روسی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز کے سائنسی و تجزیاتی مرکز نے اس سے قبل اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی بحریہ کا ایک طیارہ بردار جنگی گروپ، جس کی قیادت ابراہام لنکن طیارہ بردار بحری جہاز کر رہا ہے، آبنائے ملاکا عبور کر کے بحرِ ہند میں داخل ہو چکا ہے۔