وینزویلا میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت
اسلامی جموہوریہ ایران نے ایک بار پھر وینزویلا کے داخلی مسائل میں بیرونی مداخلت کی مذمت کی۔
وینزویلا کے نائب وزیر خارجہ روبن داریو مولینا نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔
ہونے والی ملاقات میں وینزویلا کے نائب وزیر خارجہ نے اپنےملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے وینزویلا کی سیاسی صورتحال کی بحالی کیلئے ایرانی حمایت کا شکریہ ادا کیا-
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے وینزویلا کے اندرونی معاملات میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، وینزویلا کی حکومت اور قوم کی حمایت کرتا ہے۔
محمد جواد ظریف نے وینزویلا اور لاطینی امریکہ کے دوسرے ممالک کے اندورنی معاملات میں امریکی مداخلت کو بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ان اقدامات کو شکست کا سامنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران، وینزویلا کے صدر کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن جماعت کے درمیان کشیدگی کو بر طرف کرنے کیلئے سیاسی مذاکرات کی تجویز کی حمایت کرتا ہے۔