کمان بارہ لڑاکا ڈرون طیاروں کی پیداواری لائن کا افتتاح
ایرانی ماہرین کے ڈیزائن کردہ کمان بارہ لڑاکا ڈرون طیاروں کی پیداوار کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق کمان بارہ لڑاکا ڈرون طیارے ایک ہزار کلومیٹر کی رینج میں پرواز کرنے، گائیڈڈ میزائلوں کے ذریعے ہدف کو نشانہ بنانے، الیکٹرانک جنگ اور دشمن کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کمان بارہ قسم کے لڑاکا طیاروں کو اخگر نامی میزائلوں سے لیس کیا جائے گا جو تیس کلومیٹر تک مار کرسکتے ہیں۔ ان طیاروں کو زمینی اسٹیشن کے ذریعے کنٹرول کیا جائےگا جبکہ ضرورت پڑنےپر یہ خود کار طریقے سے بھی آپریشن انجام دے سکیں گے۔
ایرانی فضائیہ نے طیاروں کی دیکھ بھال کے جدید ترین نظام ایل پی ایس تک بھی رسائی حاصل کرلی ہے۔ایل پی ایس ٹیکنالوجی کی مدد سے فضائیہ کے جہازوں کی فائنٹگ پاور میں اضافے کے علاوہ مالی بچت بھی ہوگی اور ایران بیرونی ممالک کی وابستگی سے مکمل آزاد ہوجائے گا۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور نگہداشت کے اخراجات میں بھی کمی واقع ہوگی۔
فضائیہ کے پہلے ایل پی ایس ایئرکرافٹ مینٹینینس سینٹر کا بھی جمعے کے روز افتتاح کردیا گیا۔