Mar ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • شامی صدر کا دورہ تہران ایک اہم اور تاریخی واقعہ ، تہران کے خطیب جمعہ کا بیان

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کا دورہ تہران ایران کی طاقت و اقتدار کا مظہر تھا۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں شام کے صدر بشار اسد کے دورہ تہران کو ایک غیر معمولی اور تاریخی واقعہ اور علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت و اقتدار کا مظہر قرار دیا -

آیت اللہ موحدی کرمانی نے بشاراسد کے دورہ تہران کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ پوری دنیا کے ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیوں میں رہا اور اس نے ثابت کردیا کہ علاقے میں امریکی اور مغربی انٹیلجینس ایجنسیوں کا کنٹرول ہونے کے دعوؤں کے باوجود شام کا سیاسی نظام انتہائی مضبوط و مستحکم ہے - انہوں نے کہا کہ شامی صدر کے دورہ تہران کا اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے لئے بھی واضح پیغام یہ ہے کہ شام میں ایران کی فوجی مبصر کی حیثیت سے موجودگی جاری رہے گی اور اس سلسلے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے دباؤ کا کوئی اثر نہیں پڑے گا - تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ شام کے صدر نے شامی عوام کی خود مختاری اور عزت اور اسی طرح ایران کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کا پیسے سے سودا نہیں کیا اور وہ بدستورایران کے ساتھ اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کومستحکم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں - آیت اللہ موحدی کرمانی نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ایران مخالف امریکی اجلاس کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس جیسا کہ امریکیوں نے بھی اعتراف کیا ہے پہلے سے ہی ناکام ہوچکا تھا اور اجلاس میں مغربی ملکوں کی عدم شرکت نے اس کو اور زیادہ غیر اہم کردیا - انہوں نے کہا کہ امریکی طاقت صرف ایک پروپیگنڈہ ہے اور اب امریکا کو اس کے اتحادی ممالک بھی کوئی اہمیت نہیں دیتے -

 

ٹیگس