Mar ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • بعض ممالک کو جھوٹے دعوے کرنے کی عادت ہو گئی ہے، بہرام قاسمی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے متحدہ عرب امارات کے ایران مخالف دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض ممالک کو اپنی باعث نقصان پالیسیوں کی پردہ پوشی کے لئے بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کرنے کی عادت پڑ گئی ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ہفتے کے روز، او آئی سی کے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ان کا دعوی بالکل جھوٹا، غلط اور بے بنیاد ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے قیام کا مقصد، رکن ممالک میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنا رہا ہے اور اس تنظیم کا غلط استعمال اور اس پلیٹ فارم سے اختلافای مسائل اٹھانا، دیگر ملکوں کے خلاف جھوٹے دعوے کرنا ایک نادرست اقدام ہے اور اس تنظیم کے مقاصد کے خلاف ہے جس سے آپسی اعتماد کے عمل کو نقصان پہنچے گا۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایرانی جزائر پر ایران کی قانونی حاکمیت کا موضوع ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جس پر کسی بھی قسم کا کوئی شبہ نہیں پایا جاتا اور ایرانی جزائر پر ایران کی حاکمیت کے خلاف کئے جانے والے کسی بھی طرح کے دعوے سے ایران سے متعلق اس کی قانونی حیثیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ٹیگس