Mar ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • ایٹمی ترک اسلحہ میں امریکہ سب سے بڑی رکاوٹ، ایرانی مندوب

اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی ترک اسلحہ سے متعلق امریکی رویئے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

سوئیزرلینڈ میں اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈکوارٹر میں متعین ایران کے مستقل مندوب اسما‏عیل بقائی نے ترک اسلحہ کے بارے میں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا دوہرا رویہ ہی دنیا کو عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک کرنے میں اہم ترین رکاوٹ ہے۔ انہوں نے امریکہ کی جانب سے مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے نظریے کی مخالفت اور مغربی ایشیا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے والی واحد صیہونی حکومت کے لیے اس کی بے دریغ حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس کا سخت نوٹس لینے کی اپیل کی۔
 اسماعیل بقائی نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی یک طرفہ علیحدگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس اکتیس کے منافی ہے۔
انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے باوجود ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی جاری رکھے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاہدہ یک طرفہ طور پر باقی نہیں رہ سکتا۔

ٹیگس