دنیاوی انعام کو اللہ کی راہ میں مجاہدت کا معاوضہ قرار نہیں دیا جاسکتا:رہبر معظم انقلاب اسلامی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو تمغہ ذوالفقار عطا کرتے ہوئے فرمایا: دنیاوی انعام کو اللہ تعالی کی راہ میں مجاہدت کا معاوضہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو تمغہ ذوالفقار عطا کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کی راہ میں جو لوگ اپنی جان و مال کے ذریعہ مجاہدت کرتے ہیں اللہ تعالی نے ان کی مجاہدت کا اجر بہشت قراردیا ہے ۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ جو کچھ ہمارے پاس ہے اور اسی طرح زبانی کلامی اظہار تشکر ہو یا عملی طور پر شکریہ ادا کیا جائے یا تمغہ دیا جائے یہ سب چیزیں مادی اور دنیاوی ہیں اور قابل ذکر ہیں تاہم معنوی چیزوں کے مقابلے میں وہ کچھ بھی نہیں ہیں۔ اور الحمد للہ آپ سب نے مجاہدت کی اور اس راہ میں کوشش بھی کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: عزیز بھائی جنرل سلیمانی نے بارہا و بارہا اپنی جان کو اللہ تعالی کی راہ میں خطرات میں ڈالا اور مجاہدت کے عظیم کارنامے انجام دیئے اللہ تعالی ان کو اجر عظیم عطا فرمائے اور انھیں ان کی دلی تمنا " شہادت " سے سرافراز فرمائے ۔ البتہ اسلامی جمہوریہ ایران کو ابھی ان کی کافی ضرورت ہے تاہم انہوں نے فرمایا کہ شہادت تمہیں مبارک ہو۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مبارک ہاتھوں سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے ایران کا اعلی ترین عسکری اعزاز تمغہ ذوالفقار وصول کیا۔