کوئی بھی طاقت عالمی برادری پر اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرسکتی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i345898-کوئی_بھی_طاقت_عالمی_برادری_پر_اپنا_ایجنڈا_مسلط_نہیں_کرسکتی
ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ دنیا پر تسلط اور اجارہ اداری کا دور ختم ہوگیا ہے اور اب کوئی بھی طاقت عالمی برادری پر اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرسکتی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  •  کوئی بھی طاقت عالمی برادری  پر اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرسکتی

ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ دنیا پر تسلط اور اجارہ اداری کا دور ختم ہوگیا ہے اور اب کوئی بھی طاقت عالمی برادری پر اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرسکتی۔

وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے امریکہ کی خود سرانہ پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پر اپنا ایجنڈا زبردستی تھوپنے کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا۔

ایران کے وزیرخارجہ نے عالمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی، ایران کے خلاف یک طرفہ پابندیوں اور عالمی ضابطوں کے منافی دوسرے اقدامات کو واشنگٹن کی بالادستی کے خاتمے کی واضح مثال قرار دیا۔

ڈاکٹرمحمد جواد ظریف نے کہا کہ پچھلے چالیس برس کے دوران ایران نے مختلف طرح کی سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ہے اور تمام مشکلات کو عبور کرکے عالمی اورعلاقائی سطح پر ایک موثر طاقت میں تبدیل ہوگیا ہے۔