تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبے
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی جمہوری نظام، اسلامی انقلاب کا شاندار حقیقی جلوہ ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے یکم اپریل ایران میں یوم اسلامی جمہوریہ کی آمد کی مناسبت سے کہا کہ جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رح نے فرمایا تھا کہ صرف اسلامی جمہوریہ کو ہی، ایران کے عوام نے ووٹ دیا تھا نہ اس سے ایک لفظ کم اور نہ ایک لفظ زیادہ۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے اگلے قدم کے زیرعنوان منشور کے مطابق اسلامی جمہوریہ ہی ایرانی عوام کے ایجنڈے میں شامل ہے اور دنیا کی دیگر قومیں بھی اسی سے حوصلہ لیں گی تاکہ وہ اپنا راستہ بلندیوں تک پہنچا سکیں-
تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام حاج علی اکبری نے کہا کہ یکم اپریل یا بارہ فروردین کی تاریخ ایرانی عوام کے لئے ایک پرشکوہ اور تقدیر ساز دن ہے-
انہوں نے یوم اسلامی حمہوریہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کا منصوبہ ایرانی عوام کے قومی عزم و ارادے کو نقصان پہنچانا ہے- تہران کے خطیب جمعہ نے رہبرانقلاب اسلامی کے ذریعے نئے ایرانی سال کے لئے دئے گئے سلوگن کو قومی ارادے کی تقویت کے لئے ایک ماہرانہ اور عالمانہ روش بتایا اور کہا کہ پیداواری شعبے میں فروغ کے ذریعے قومی معیشت، پابندیوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ اور دشمنوں کی سازشوں اور عداوتوں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔