Feb ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ کی عمانی اور عراقی ہم منصبوں سے آئندہ مذاکرات پر مشاورت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عمان اور عراق کےوزرائےخارجہ کےساتھ ٹیلفیونی گفتگو میں آئندہ مذاکرات اور علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا ہے

سحرنیوز/ایران:     ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ ایٹمی مذاکرات کے اگلے دور کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا۔

قابل ذکر ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات کا نیا دور جمعرات کو منعقد ہوگا۔یہ مذاکرات جنیوا میں منعقد ہوں گے۔

عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا کہ مجھے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکہ ایران مذاکرات آئندہ جمعرات کو جنیوا میں ہوں گے۔

 

وزیر خارجہ عراقچی نے اتوار کو سی بی ایس نیوز چینل کو بھی انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمعرات کو اسٹیو وٹکاف سے مذاکرات متوقع ہیں۔

بارہ روزہ جنگ کے بعد بالواسطہ تہران - واشنگٹن مذاکرات کا پہلا دور جمعہ چھ فروری دوہزار چھبیس کو مسقط میں منعقد ہوا اور اس بات چیت کے دوران ایرانی اور امریکی مذاکراتی ٹیموں نے عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کے ذریعے ایک دوسرے کو اپنے خیالات، تحفظات اور نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ اورعراقی وزیر خارجہ کے ساتھ بھی ٹیلیفونی گفتگو انجام پائی جس میں علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال کے ساتھ ہی ایران کے ایٹمی مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین کو آگاہ کیا-

عراقی وزیر خارجہ نے بھی عباس عراقچی کی وضاحتوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے جاری سفارتی عمل کے لئے اپنےملک کی حمایت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ ایٹمی مذاکرات ایران اور علاقے میں امن و استحکام کے لئے مطلوبہ نتائج پر منتج ہوں گے-

گذشتہ روز ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ عباس عراقچی اور محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے بھی ایک ٹیلفونی گفتگو میں ایران امریکہ مذاکرات کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے علاقا‍ ئی تعاون کے فریم ورک میں سفارت کاری کے راستے کو آسان بنانے اور آگے بڑھانے کے مقصد سے مشاورت اور تعاون جاری رہنے پر تاکید کی-

 

ٹیگس