Mar ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں سیلاب  کی تباہ کاریوں پر ایران  نے کیا دکھ و افسوس کا اظہار

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور افغانستان میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے ہونے والی مشکل صورتحال میں دونوں ممالک کی حکومت اور عوام، ایک دوسرے کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات پر افغان حکومت اور عوام سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہیں۔

بہرام قاسمی نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے مالی اور جانی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

افغانستان کے شمالی اور مغربی صوبوں میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے 20 سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے جبکہ 4 ہزار مکانات بھی تباہ ہوئے اور ہزاروں مویشیوں کو نقصان پہنچا۔

 

ٹیگس