Apr ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران کے شہرہ آفاق فلمی اداکار جمشید مشایخی انتقال کر گئے

ایرانی سینیما اور ٹی وی کے مقبول و معروف اور سینیئر اداکار استاد جمشید مشایخی نے دار فانی کو الوداع کہہ دیا

جمشید مشایخی عید نوروز کی تعطیلات میں تہران کے عرفان اسپتال میں ایڈمٹ ہوئے تھے اور منگل و بدھ کی درمیانی رات انتقال کر گئے۔ جمشید مشایخی ایران کے سینیما اور ٹیلی ویژن کا ایک بہت بڑا اور عظیم نام تھا۔
جمشیدمشایخی نے ڈاکٹر کے فرائض نام کے ڈرامے سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ مرحوم جمشید مشایخی نے اپنے کیریر میں یادگار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
ان کی مشہور فلمیں گاؤ، قیصر، سوتہ دلان، کمال الملک، پدربزرگ اور خانہ روی آب ہیں جبکہ انہوں نے ہزار دستان، امام علی اور پہلوانان نمی میرند جیسی شہرہ آفاق ٹی وی سیریلوں میں بھی اپنےفن کے جوہر دکھائے۔

ٹیگس