جوہری معاہدے کے حوالے سےایران کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i348399-جوہری_معاہدے_کے_حوالے_سےایران_کے_صبر_کا_پیمانہ_لبریز_ہو_رہا_ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب وزیر خارجہ نے ایرانی صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ، ایک اقتصادی معاہدے سے قبل ایک سیکورٹی معاہدہ ہے جو پوری دنیا سے متعلق ہے.
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۶:۳۷ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے کے حوالے سےایران کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب وزیر خارجہ نے ایرانی صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ، ایک اقتصادی معاہدے سے قبل ایک سیکورٹی معاہدہ ہے جو پوری دنیا سے متعلق ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جو ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں کہا کہ ایران جوہری معاہدہ اقتصادی معاہدے کے علاوہ ایک سیکورٹی سمجھوتہ ہے جبکہ یہ معاہدہ، امریکی موقف کی خاطر خطرے میں ہے اور ہر لمحہ اس کے خاتمے کا امکان بھی ہے.

ایران کےنائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک سال ہوا کہ امریکہ جوہری معاہدے سے الگ ہوا لیکن اس کے باوجود برطانیہ،فرانس اور جرمنی جوہری معاہدے کے رکن ممالک ہونے کے ناطے اس معاہدے کے حوالے سے ابھی تک ایران کے مفادات کا تحفظ نہیں کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر چند کہ اس معاہدے پر ایران اور5+1 گروپ کے ممالک نے دستخط کئے تاہم اس معاہدے کا تعلق عالمی برادری سے ہے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ سفارتکاری کی واحد کامیابی ہے اور اس سجمھوتے سے امریکہ کی علیحدگی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قوانین کی خلاف ورزی ہے اور امریکہ خطے میں سفارتکاری کی اس واحد کامیابی کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔