May ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • قانون کی حکمرانی کو امریکی انانیت سے خطرہ ، ایران

ویانا میں اقوام متحدہ کے ادارے میں تعینات ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے غیر جانبدار تحریک کی جانب سے منعقدہ کثیر جانبہ رجحان اور امن کے لئے سفارتکاری کے زیرعنواں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کو امریکہ کی انانیت اور خودسرانہ پالیسیوں سے پیدا ہونے والے مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایرانی مندوب کاظم غریب آبادی نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد چند قطبی دنیا کے رجحان پر استوار ہے جبکہ بین الاقوامی اداروں کا وجود بھی اس اصول پر استوار ہے۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پابندیوں، طاقت کے استعمال کی دھمکی، فوجی مداخلت اور بین الاقوامی معاہدوں سے نکلنے جیسے جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات، بین الاقوامی قوانین و اصول اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہیں۔

ویانا میں تعینات ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے عالمی برادری سے امریکہ کےجارحانہ اقدامات کا مقابلہ اور چند جانبہ قطبی نظام اور قانون کی بالادستی کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس