خرمشہر ایرانی عوام کے ایمان، استقامت، بہادری اور غیرت کی علامت
تہران کے خطیب جمعہ نے خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس شہر کو ایرانی عوام کے ایمان، استقامت، بہادری اور غیرت کی علامت و نشان قرار دیا۔
آج تین خرداد مطابق چوبیس مئی خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ ہے۔ اس شہر کو انیس سو بیاسی میں پانچ سو اٹھتر دن کے قبضے کے بعد عراق کی بعثی حکومت کے قبضے سے آزاد کرایا گیا تھا۔
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ خرمشہر کی آزادی میں ایرانی سپاہیوں کی مجاہدت نے دنیا بھر کے فوجی ماہرین کو حیران کر دیا تھا۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے عالمی یوم القدس کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن امت مسلمہ کے اتحاد و عزم کے اظہار اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے اعلان کا دن ہے جو اپنے خون سے مسلمانوں کے قبلہ اول کا دفاع کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم قدس قرار دیا تھا۔ اس سال یوم القدس اکتیس مئی کو منایا جائے گا۔