May ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران مخالف امریکی پابندیوں کے بُرے اثرات کو زائل کرنا ناگزیر

ایران و روس نے علاقے کی حالیہ تبدیلیوں کا جائزہ لے کر مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے بدھ کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے اپنے روسی ہم منصب سرگئی ریابکوف کیساتھ ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کے دوسرے رکن ممالک کیجانب سے ایران مخالف امریکی پابندیوں کے بُرے اثرات کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔

اس موقع پر نائب ایرانی وزیر خارجہ نے ایران جوہری معاہدے کی حالیہ صورتحال اور اس کے نفاذ کی راہ میں حائل رکاوٹوں بالخصوص ایران مخالف امریکی پابندیوں کے ازسر نو آغاز پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون کی ضروت پر زور دیا۔

  اس موقع پر نائب روسی وزیر خارجہ نے بھی ایران کیجانب سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو، ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے حوالے سے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

ٹیگس