Jun ۱۲, ۲۰۱۹ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران اور کشمیر کی یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایران کی تقریب مذاہب اسلامی یونیورسٹی اور کشمیر کی علوم اسلامی یونیورسٹی کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

 تعاون کی اس یاد داشت پر ایران کی مذاہب اسلامی یونیورسٹی کے چانسلر حجت الاسلام محمد حسین مختاری اور کشمیر کی علوم اسلامی یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر مشتاق صدیق قرار نے دستخط کیے۔
ایران کی تقریب مذاہب اسلامی یونیورسٹی اور کشمیر کی  اسلامک سائنس اور ٹیکنالوجی  یونیورسٹی کے درمیان طے پانے والے اس سمجھوتے کے تحت طلبہ اور اساتذہ کے تبادلے اور مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں اور کانفرنسوں کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔
کشمیر کی  اسلامک سائنس اور ٹیکنالوجی  یونیورسٹی کے چانسلر نے اس موقع پر ایران کی تقریب مذاہب اسلامی یونیورسٹی کے چانسلر سے ماہرین اور اساتذہ  بھیجنے کی باضابطہ درخواست بھی۔
کشمیر کی علوم وفنون اسلامی یونیورسی میں  دنیا کے مختلف ملکوں کے چار ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں اور اس یونیورسٹی میں علوم اسلامی کے علاوہ سائنس اور انجینئرنگ کے شعبے بھی قائم ہیں۔  

ٹیگس