Mar ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۲:۴۹ Asia/Tehran
  • بقائی: دنیا امریکا اور اسرائیل کی جھوٹی داستانوں سے اوب چکی   ہے

  ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ دنیا جھوٹی داستانوں سے اوب چکی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ترجمان دفتر خارجہ اسماعیل بقائی نے پیر 23 مارچ کو سماجی رابطے کے ایکس پیج پر اپنی تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ   نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے بھی صیہونی حکومت کا یہ دعوی مسترد کردیا ہے کہ ایران کے میزائل یورپ کے لئے خطرہ ہیں۔   
 انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ "نیٹو کے سیکریٹری جنرل بھی ( جنہوں نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی غیر قانونی  جنگ کی حمایت کے لئے نیٹو  کے اراکین پر دباؤ ڈال کر خود کو بدنام کرلیا ہے) اسرائیلیوں کے نئے جھوٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کردیتا ہے تو یہ بہت معنی خیز ہے: پوری دنیا، جھوٹ پر مبنی داستانین سن سن کراوب چکی ہے۔ "
 قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران اسرائیلی حکام نے  یہ دعو ے کرکے کہ انھوں نے ایران  کی جانب سے جزیرہ ڈیگوگارشیا میں برطانوی فوجی  اڈے کی جانب فا ئر  کئے جانے والے میزائل کو روک لیا ہے، ایران کے میزائل پروگرام کو یورپ کے لئے خطرہ بتانے کی کوشش کی لیکن نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے ان کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کردیا۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس