ایران کے ٹھوس انتباہ کے بعد، ٹرمپ پیچھے ہٹنے پر مجبور
یران کی توانائی کی تنصیبات پر ٹرمپ کے حملے کی دھمکی جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے بھی دی گئی دھمکی کے بعد ٹرمپ اپنے فیصلے سے پسپائی پر مجبور ہوگئے-
سحرنیوز/ایران: ٹرمپ کی جانب سے ایران کی توانائی کی تنصیبات پر حملے کے جواب میں ایران نے پورے علاقے کی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی جس کے بعد ٹرمپ نے اپنے فیصلے سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے حملے کو مزید پانچ دنوں کے ملتوی کرنے کا حکم جاری کیا ہے ٹرمپ نے کہا کہ البتہ یہ حملے، مذاکرات اور بات چیت کامیاب قرار پانے سے مشروط ہیں-
ٹرمپ نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ امریکہ اور ایران نے گذشتہ دو دنوں کے دوران، مشرق وسطی میں اپنے تنازعات کے مکمل اور جامع راہ حل کے حصول کے سلسلے میں، تعمیری مذاکرات انجام دیئے ہیں-
ٹرمپ مذاکرات کا دعوی ایسے میں کر رہے ہیں کہ ایرانی سیکورٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ مذاکرات کی تردید کی ہے- ٹرمپ نے بس ایران کے اس فیصلے کے بعد کہ وہ مغربی ایشیا کے تمام بحلی گھروں کو نشانہ بنائے گا اپنے موقف سے پسپائی اختیار کی ہے
دیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel