Mar ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف جنگ ، کشمیری عوام نے دل جیت لیا

ہندوستان میں  متعین نمائندہ و لی فقیہ ڈاکٹر عبد المجید حکیم الٰہی نے کہا کہ حالات سنگین ہیں دنیا کروٹ بدل رہی ہے، وقت کے فرعون کا سمندر میں ڈوبنے کا وقت قریب آرہا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: کشمیری عوام کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی عملی حمایت  کی جا رہی ہے۔ 
رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر کے مسلمان عوام ایران کے خلاف امریکی صیہونی جارحیت میں اسلامی جمہوریہ کی مدد کے لئے مثالی اقدامات انجام دے رہے ہیں ۔
ایک طرف جہاں ہندوستان کے مختلف علاقوں کے مسلمان خودجوش طور پر بالاصرار  ایرانی ایمبیسی کے اکاؤنٹ میں جنگ متاثرین کے لئے مالی امداد اور میڈیکل ساز و سامان بھیج رہے ہیں وہیں کشمیری عوام جن میں مرد خواتین اور بچے سب ہی ایران میں محاذجنگ اور متاثرین کی دل کھول کر مدد کر رہے ہیں۔ 
رپورٹوں کے مطابق کشمیری خواتین نے جہاں ایران کی مدد کے لئے اپنے زیورات پیش کردئیے وہیں بچوں نے اپنے گلک پھوڑ دئیے اور جوانوں نے اپنی کار اور بائک تک حق کی حمایت اور مدد کے لیے پیش کر دی ہیں جس کی نظیر نہیں ملتی ۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس