Mar ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۲:۴۱ Asia/Tehran
  • پیرس میں امریکا اور صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے

  پیرس میں ایران کی حمایت اور امریکا اور صیہونی حکومت کی مخالفت میں وسیع مظاہرے ہوئے ہیں

سحرنیوز/دنیا:   فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک بار پھر عوام نے امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں۔
 اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین کے ہاتھوں میں ایران کے پرچم اور شہرمیناب کے گرلس  پرائمری اسکول پر امریکی بمباری میں شہید ہونے والی بچیوں کی تصاویر تھیں اور انھوں نے ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی۔ 
 مظاہرین نے ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کے غیر قانونی جارحانہ حملے فوری طورپر روکے جانے کا مطالبہ کیا۔
  پیرس دنیا کے ان بہت سے  شہروں میں سے ایک ہے جہاں ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کی جارحیت کی مخالفت میں تسلسل کے ساتھ مظاہرے ہورہے ہیں۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس