Jun ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • تہران میں جاپان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس

جاپان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران میں ایک پریس کانفرنس میں ایران کے صدر اور جاپان کے وزیر اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات کو مثبت و مفید قرار دیا ہے۔

جاپان کی وزارت خارجہ کے ترجمان تاکشی اوسوگا نے اس سوال کے جواب میں کہ جاپان کے وزیر اعظم نے ایران کے صدر کو گروپ بیس کے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ دینے کا پروگرام بنایا ہے تاکہ اس اجلاس کے موقع پر ڈاکٹر حسن روحانی اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کا امکان پیدا ہو سکے، کہا ہے کہ ان کے پاس اس کا کوئی علم نہیں ہے اور وہ ایسا بعید سمجھتے ہیں۔
اس ترجمان نے کہا کہ گروپ بیس کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ملکوں کے نام واضح ہیں اور یہ اجلاس تقریبا بیس روز بعد منعقد ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس اجلاس میں شرکت کرنے والے ملکوں کے نام طے ہو چکے ہیں اور وہ نہیں سمجھتے کہ اس اجلاس میں ایران کی شرکت ہو گی۔

ٹیگس