ایران کے صدر تاجیکستان پہنچ گئے
ایران کے صدر حسن روحانی تاجیکستان کے دورے پر دوشنبے پہنچ گئے جہاں وہ ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (CICA) کے پانچویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی یہ دورہ اپنے تاجیک ہم منصب امام علی رحمان کی دعوت پر کررہے ہیں۔
صدر مملکت سی آئی سی اے کے پانچویں اجلاس سے خطاب بھی کریں گے.تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچنے پر تاجیکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر شکور جان ظہور اوف نے صدر مملکت اور ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر روحانی دورہ تاجیکستان سے قبل کرغزستان گئے تھے جہاں انہوں نے شنگھائی تنظیم کے 19ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی.ان دوروں میں ایران کے سنیئر وزرا اور حکام صدر روحانی کے وفد میں موجود ہیں.ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (CICA) کا سربراہی اجلاس ہر 4 سال بعد اور وزرائے خارجہ کا اجلاس ہر دو سال بعد منعقد ہوتا ہے۔