Jun ۲۸, ۲۰۱۹ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • یورپی ملکوں کو خطے کے عوام کے قتل عام کا جواب دینا ہو گا، ایرانی وزیر دفاع

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ مغربی ہتھیاروں سے خطے کے بے گناہ عوام کا قتل عام یورپی ملکوں کے مجرمانہ اقدامات کے طور پر تاریخ میں لکھا جائے گا۔

کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسب سے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ عراق کی صدام حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کی فراہمی میں امریکہ اور بعض یورپی ملکوں کا کردار پوری طرح واضح ہو چکا ہے۔
انہوں نے یورپی ملکوں کی جانب سے صدام حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کے فراہمی میں اپنا کردار چھپانے کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کو انسانی ضمیر کے سامنے اپنے مجرمانہ اقدامات کا حساب چکانا پڑے گا۔
ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کا معاہدہ در اصل ایران کے عوام کے خلاف عراق کی بعثی صدام حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر عالمی نفرت اور بیزاری کا نتیجہ ہے اور ایران شروع ہی سے اس معاہدے میں فعال اور موثر کردار ادا کر رہا ہے۔

 

ٹیگس