Jul ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • شہری ہوابازی میں ایران کی ترقی و پیشرفت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ائیرلائن ایران ایئر کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایرانی ماہرین نے اپنی ذہانت، قابلیت اور جہادی عزم و ارادے کی بدولت شہری ہوابازی کے میدان میں نمایاں ترقی کی ہے۔

ایران ایئر کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر تورج دہقانی زنگنہ نے ایران کے مسافر طیارے پر امریکی بحری بیڑے کے حملے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں منعقدہ پروگرام کو خطاب کرتےہوئے کہا کہ امریکا کی وعدہ خلافیوں اور ایٹمی معاہدے سے اس کی علیحدگی کے باوجود جس کی بنا پر ایران ایئر کا اپنے غیر ملکی شرکا سے تعاون ختم ہوگیا ہے مسافروں کو لانے اور لے جانے کے تعلق سے ایران ایئر کی سرگرمیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔

ایران کے مسافرطیارے پر امریکی بحری بیڑے کے وحشیانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی برسی کی مناسبت سے تہران میں ایک پروگرام منعقد ہوا۔

یاد رہے کہ تین جولائی انیس سو اٹھاسی کو ایران ایئر کا مسافرطیارہ بندرعباس سے دبئی جارہا تھ کہ خلیج فارس میں تعینات امریکی بحری بیڑے نے اس پر دو میزائل فائر کرکے تباہ کردیا جس میں دو سو نوے بے گناہ مسافر شہید ہوگئے تھے۔اس طیارے میں چھیاسٹھ بچے پینتیس خواتین اور چھیالیس غیر ملکی شہری تھے۔

ٹیگس