Jul ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران نے کی افغانستان میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی مذمت

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے جنوبی شہر قندہار میں پولیس ہیڈکوارٹر سمیت کابل یونیورسٹی میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے غیر انسانی اور انتہاپسندانہ اقدامات سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکومت اور عوام بالخصوص حالیہ حلموں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ افغان حکومت اور عوام سمیت افغانستان کے تمام سیاسی، مذہبی اور قومی گروہ، پوری ہوشیاری اور یکجہتی کے ساتھ  ملک میں قیام امن کے حوالے سے  ہونے والی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ کل بروز جمعہ کابل یونیورسٹی کے قریب ایک دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 33 بھی زخمی ہوگئے ۔

اس کے علاوہ افغانستان کے جنوبی شہرقندھارمیں پولیس ہیڈکوارٹرپرطالبان کے حملے میں کم ازکم گیارہ افرادہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے ہیں۔

 افغان صدراشرف غنی نے ایک بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ افغان حکومت ملک میں قیام امن کی کوششیں کررہی ہے لیکن طالبان کے حملوں سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ امن واستحکام نہیں چاہتے۔

 

ٹیگس