Jul ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران خلیج فارس میں امن و استحکام کا خواہاں ہے

ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ تہران خلیج فارس کے علاقے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

منگل کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوتے اسحاق جہانگیری نے کہا کہ ایران اور علاقے کے دیگر ممالک ہی خلیج فارس کی سلامتی کا تحفظ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بیرونی طاقتوں کی موجودگی کو علاقے کی بدامنی اور عدم استحکام کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف دباؤ کی پالیسی ہرگز کامیاب نہیں ہو گی۔
ایران کے نائب صدر نے خلیج فارس کی سلامتی نام پر کسی بھی عالمی اتحاد کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی سلامتی ایران اور علاقے کے دیگر ممالک ہی کر سکتے ہیں بنابر ایں امریکہ اور مغربی ملکوں کو دباؤ کے بغیر ایران کے ساتھ منطقی طریقے سے مذاکرات کرنا چاہئیں۔
اسحاق جہانگیری نے خلیج فارس میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے اور دنیا کے مسائل کو باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغرب نے مذاکرات سے ہٹ کر کوئی اور راستہ اختیار کیا تو سب کو اس کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ٹیگس