Jul ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • ویانا میں ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس

ایران اور گروپ چار جمع ایک نیز یورپی یونین کے نمائندوں کی شرکت سے ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس ویانا میں ختم ہوگیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے ویانا اجلاس میں ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی نائب سربراہ ہلگا اشمید بھی شریک تھے۔

یورپی یونین نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایران، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی درخواست پر تشکیل پانے والے اجلاس میں ایٹمی معاہدے سے متعلق مختلف مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ 

اجلاس کے آغاز سے قبل شریک ملکوں کے نمائندوں نے دو طرفہ اور کثیر جانبہ سطح پر ایک دوسرے سے ملاقات و گفتگو بھی کی۔

روس کے وزیر خارجہ نے بھی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ویانا اجلاس میں شریک ملکوں کے نمائندہ وفود نے ایک دوسرے سے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس