Sep ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
  • جنوبی وزیرستان: پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ11 افراد زخمی

وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 6 پولیس اہل کاروں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان کے وانا رستم بازار میں کریکوٹ روڈ پر پولیس وین کو ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر حماد محمود کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 11 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے۔

ڈاکٹر حماد محمود نے بتایا کہ زخمیوں میں عام شہری اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیوٹی کے لیے اہل کاروں کو لے جانے والی پولیس کی گاڑی کو جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس میں 6 پولیس اہل کاروں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نفری کو پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے کڑی کوٹ لے جایا جا رہا تھا ۔ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا بم دھماکا اتنا زوردار تھا کہ دُور دُور تک آواز سنی گئی۔

پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ٹیگس