ایران اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں
Jul ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور روس مستقبل قریب میں بحر ہند علاقے بشمول بحر مکران، آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حسین خانزادی نے جو روس کے دورے پر ہیں کہا کہ بحر ہند میں ایران اور روس کی بحری فورسز کے درمیان مشترکہ مشقوں کے انعقاد کے حوالے سے روس کے ساتھ اتفاق ہوا ہے اور رواں سال کے اختتام تک مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوں گی۔
ایرانی بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس مشترکہ مشقوں کے انعقاد کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنے کیلئے بہت جلد دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایڈمیرل خانزادی نے روسی بحریہ کے قیام کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کیلئے سینٹ پیٹرزبرگ کا دورہ کیا ہے۔