Aug ۰۸, ۲۰۱۹ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • آیت اللہ آصف محسنی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں افغانستان کی شیعہ علما کونسل کے چیئرمین عالم مجاہد آیت اللہ حاج شیخ محمد آصف محسنی کے انتقال پر مرحو کے اہل خانہ اور افغانستان و ایران میں ان کے عقیدتمندوں کو تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے افغانستان کے معروف عالم دین آیت اللہ محسنی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم آیت اللہ محسنی کی سیاسی، ثقافتی، سماجی اور علمی شعبوں میں گرانقدر خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ مرحوم آیت اللہ محسنی نے کئی سال تک مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔

آپ نے عالم مجاہد آیت اللہ حاج شیخ محمد آصف محسنی کی کارکردگی کو گرانقدر اخلاقی و معنوی خزانے سے تعبیر کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور افغانستان میں مرحوم کے چاہنے والوں اور اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے اللہ تعالی سے رحمت و مغفرت کی دعا کی۔

افغانستان کی شیعہ علماء کونسل کے صدر اور اتحاد کے داعی آیت الله محمد آصف محسنی دو روز قبل چوراسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی میت کو منگل کے روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

آیت اللہ حاج شیخ آصف محسنی نے افغانستان کے بنیادی آئین کی تدوین اور اس ملک میں شیعہ مذہب کو باضابطہ طور پر تسلیم کروانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

ٹیگس