ایران کے بحری جہاز کو چھوڑنے کے لئے دستاویزات کا تبادلہ
ایرانی جہاز کو چھوڑنے کے لئے ایران و برطانیہ کے درمیان دستاویزات کا تبادلہ ہوا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی شپنگ اور میری ٹائم آرگنائزیشن کے نائب ڈائریکٹر برائے سمندری امور جلیل اسلامی نے منگل کے روزعالمی یوم سمندرکے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ غیرقانونی طور پر حراست میں لئے جانے والے ایرانی تیل بردار جہاز کی رہائی سے متعلق اہم دستاویزات کا تبادلہ ہوا ہے.
انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے کسی حقیقی وجہ کے بغیر اور تعصب کی بنا پر ایرانی تیل بردار جہاز کو حراست میں لیا اور ایرانی بندرگاہوں کی تنظیم اس کی رہائی کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ بندرعباس میں برطانوی آئل ٹینکر کو حراست میں لینے کے بعد امریکہ اور برطانیہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں.
انہوں ںے کہا کہ امریکہ کے نام نہاد اتحاد کے قیام کا مقصد آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں سمندری ٹریفک کو روکنا تھا مگر غاصب صہیونی حکومت کے علاوہ کوئی ملک اس میں شامل نہیں ہوا اورخلیج فارس میں نام نہاد امریکی فوجی اتحاد شکست کا شکار ہو گیا.