امریکی مخالفت کے باوجودایران کے تیل بردار جہاز گریس-1 آزاد
اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل بردار جہاز گریس -1 کو بہت سے سیاسی نشیب و فراز کے بعد جبل الطارق کی عدالت کی جانب سے آزادی کا حکم نامہ مل گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل بردار جہاز گریس- 1 کو امریکی مخالفت کے باوجود آزاد کردیا گیا ہےامریکہ ایرانی تیل بردار جہاز کو اپنے مفادات کی خاطرقبضہ میں لیناچاہتا تھا ، لیکن ایرانی حکام نے امریکہ کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنادیا۔
جبل الطارق کی اعلی عدالت کے جج انٹونی ڈیڈلی کا کہنا ہے کہ عدالت نے ٹھوس شواہد اور مدارک کی بنا پر ایرانی تیل بردار جہاز کو آزاد کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل برطانوی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا تھا کہ ایرانی تیل بردار جہاز کو جمعرات کے دن 15 اگست کو آزاد کردیا جائےگا۔
واضح رہے کہ برطانوی بحریہ کے اہلکاروں نے ایک ماہ قبل ایرانی آئل ٹینکر پر قبضہ کرلیا تھا جس کے جواب میں ایران نے بھی برطانوی تیل بردار جہاز کو خلیج فارس میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں اپنے کنٹرول میں لےلیا تھا۔ ایران کی جوابی کارروائی کے بعد برطانوی حکام نے ایران کے ضبط شدہ آئل ٹینکر کو آزاد کرنے میں ہی عافیت سمجھی اورایرانی آئل ٹینکر کو آزاد کردیا ۔