Aug ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے: مرجع تقلید نوری ہمدانی

دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے اپنے ایک بیان میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے حریت پسند انسانوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائی نہیں رہنا چاہیے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے ایک بیان میں کشمیری مسلمانوں پر ہونے والےمظالم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے سلسلے میں اپنی انسانی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

انھوں نے اپنے بیان میں اسلامی ممالک کے حکمرانوں، عالمی اداروں ، سیاستدانوں ،علماء اور دانشوروں پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیر کے بارے میں خاموش تماشائی نہ رہیں اور کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کو روکنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے ہندوستانی حکام پر بھی زوردیا ہے کہ کشمیر میں  ظلم و ستم کو فوری طور پر بند کردیں۔ آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے بیان میں کشمیری عوام کے قتل عام اور ان پر ہونے والے ظلم و ستم کی بھر پور مذمت کی ہے۔

ٹیگس