ایران کے نامور طبیب بو علی سینا کا مزار ۔ ویڈیو
Aug ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۳:۲۷ Asia/Tehran
پہلی شہریور مطابق ۲۳ اگست کو ایران میں یوم طبیب کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن خصوصیت کے ساتھ عالم اسلام کے نامور طبیب بو علی سینا کی یاد منائی جاتی ہے۔عالمی شہرت کے مالک بو علی سینا ایران کے معروف شہر ہمدان میں مدفون ہیں۔بو علی سینا یا ابن سینا فارس کے رہنے والے ایک جامع العلوم شخص تھے جنھیں اسلام کے سنہرے دور کے سب سے اہم مفکرین اور ادیبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ آپ نے 980 سے 1037 عیسوی تک یعنی 57 سال کی عمر پائی مگر اس کم عمر میں بھی بڑی گرانقدر اور فخریہ خدمات بشریت کے لئے پیش کی ہیں۔