امریکہ کو ایرانی عوام سے شکست ہو گی
Aug ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس کے وزیر نے کہا ہے کہ امریکہ کو نہ فقط ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا بلکہ اسے ایرانی عوام سے شکست ہو گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس کے وزیر سید محمود علوی نے ایران کے ٹیلی ویژن چینل 2 سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے سخت ترین پابندیوں کا مقابلہ کیا اور دشمن خاص طور سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مایوسی ہو گی۔
ایران کے انٹیلیجنس کے وزیر نے امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف تشویش پر کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایرانی قوم کے خلاف غلط زبان اور ادبیات استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہئیے۔