Sep ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام نے استقامت اور مزاحمت سے دشمن کی سازش کوناکام بنا دیا: صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایران کی حکمت عملی اندرونی مزاحمت اور فعال سفارتکاری پر مبنی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےآج منگل کے روز ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی حکمت عملی اندرونی مزاحمت اور فعال سفارتکاری پر مبنی ہے۔

صدر مملکت نے گذشتہ دہائیوں کی تاریخ میں ایران مخالف معاشی دباؤ کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 16 مہینوں کے دوران دشمن نے ہمارے ملک کے خلاف بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کا آغاز کیا اور اس قسم کی اقتصادی پابندیوں سے ان کا مقصد ایران کو شکست دینا تھا مگر ان کی سازشوں کو ایرانی عوام نے اپنی استقامت اور مزاحمت سے ناکام بنا دیا.

 

ٹیگس