رہبرانقلاب اسلامی کی شرکت سے شب عاشور کی مجلس عزا
رہبرانقلاب اسلامی کی شرکت سے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں شب عاشور کی مجلس عزا منعقد ہوئی۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں شب عاشورکی مناسبت سے حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
مجلس عزا میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے قیام کے مخالفین کو حکومتی نوکر، عافیت طلب اور خواص کے تین گروہوں میں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے اسلام کی نصرت اور مدد میں تینوں گروہوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا، کیونکہ حضرت امام حسین علیہ السلام کا قیام الہی دستور پر مبنی تھا اور امام حسین علیہ السلام کے تمام ساتھی امام شناس تھے۔