Sep ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران اورعراق کے صدور کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سےعراق کے صدر نے ملاقات کے دوران دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

عراق کے صدر برہم صالح نے  کل نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 74ویں نشست کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات ،علاقائی سیکورٹی اور علاائی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بدھ کی رات اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خلیج فارس میں امن و سلامتی کے مقصد سے تمام پڑوسی ملکوں کو امن کے اتحاد اور ہرمز امن منصوبے میں شمولیت کی دعوت دی ہے ۔

حسن روحانی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم ذمہ داری کے پیش نظر تمام ہمسایہ ممالک کو اس ضمن میں تعمیری تعاون کی پیشکش کرتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے جنرل اسمبلی کے اجلاس  کے موقع پر اب تک اسپین، برطانیہ، جاپان اور پاکستان کے وزرائے اعظم سمیت جرمن چانسلر "انجیلا مرکل" اور اپنے فرانس اور سوئٹرزلینڈ کے ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ٹیگس